بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف شکایت لیکر ریفری کے پاس چلی گئی

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے ہار کی درد ابھی تک محسوس ہورہی ہے ان کے بس میں نہیں وہ اس شکست کا بدلہ کیسے لیں ۔ تبھی اب وہ مختلف حیلے اور بہانے پاکستان کے خلاف گھڑنے لگے ہیں پاکستانی اسپورٹس چینل کے مطابق گزشتہ اتوار کھیلے گئے پاک انڈیا میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم اپنی شکایت پاکستان کے خلاف لیکر میچ ریفری کے پاس پہنچ گئے ،

اور اپنی ہار کا ملبہ ایک جیتی ہوئی ٹیم پر ڈالنے کی بھرپور کوشش کی اور وہاں بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس میچ کے دوران جان بوجھ کر خلل پیدا کیا تھاانڈین ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان جان بوجھ کر میچ کو روک کر اس میں خلل ڈالتے رہے ، میچ میں خلل کیوجہ سے ہمارا سارا فوکس ہی نہیں بن سکا اور ٹیم کا مومینٹم ٹوٹا رہا ۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میچ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے ، تاہم محمد رضوان نے ہمت نہیں ہاری اور اس تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی اس دوران پاکستانی فزیو اور کھلاڑی رضوان کے پاس آتے رہے
تبھی بھارتی ٹی کو کچھ اور تو ملا نہیں اور اسی بات کو پکڑ کر یہ الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب محمد رضوان نے جان بوجھ کر کیا ، اور اسے رضوان کا ڈرامہ کرار دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے