پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے آصف علی اور افغان پیسر فرید احمد کے مابین جھگڑے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی کی اس حرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے 4 سے 5 میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے ۔ یا پھر ہوسکتا ہے کہ آصف علی ایشیا کپ کے بعد آنے والی سیریز بھی نہ کھیل پائیں ۔
یہ واقعہ کل رات اس وقت پیش آیا جب افغان باولر فرید نے آصف علی کو اؤٹ کیا اور پھر کچھ نامناسب الفاظ بول کر آصف علی کو اکسانے کی کوشش کی ، آصف علی نے اس کو پیچھے دھکیل دیا ، لیکن فرید کے مسلسل نامناسب الفاظ نے آصف علی کو باولر کے اوپر بلا اٹھانے کیلئے مجبور کردیا ، مگر آصف علی جلد ہی صورتحال کو بھانپ گئے اور بغیر کسی جوابی ری ایکشن کے واپس پویلین لوٹ گئے ۔
راشد لطیف کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے آئی سی سی آصف علی کے اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا ، اور ہوسکتا ہے کوئی اس سے بھی بڑی سزا مل جائے ، راشد کا کہنا تھا کہ اگر آصف علی واقعی قصور وار ٹھہرتا ہے تو اس پر کچھ میچوں کی پابندی لگائی جائے ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہی ایک واقعہ شاہدآفریدی کیساتھ بھی پیش آیا تھا جب انھوں نے مخالف کھلاڑی پر بلا آٹھایا تھا تو ان پر 5 میچوں کی پابندی آئی سی سی کی جانب سے لگادی گئی تھی ۔