میرے خیال سے مین آف دی میچ شاداب کی جگہ اس کھلاڑی کو دینا چاہیے تھا ، سابق پاکستانی کپتان

پاکستان ایشیا کپ میں جتنے بھی میچز کھیلے وہ تقریباً سوائے ہانگ کانگ کے باقی سبھی بہت ہی سنسنی خیز رہے ، جس میں جیت کے حوالے سے کسی ٹیم کا نہ معلوم ہورہا ہو ، اور آخری اوور تک یہ یقین ہی نہیں ہوپاتا کہ پاکستان یہ میچ جیت بھی سکے گا یا نہیں

کل پاکستان اور افغانستان کے مابین جو میچ ہوا وہ انڈیا کے خلاف ہونے والے میچ سے بڑھ کر سنسنی خیز تھاکل کے میچ میں نسیم شاہ کے جو جادوئی چھکوں کی بدولت وہ سب لوگوں کے لبوں کی زینت بنے ہوئے ہیں ، مداحوں کے علاوہ ، سابق لیجنڈری کرکٹرز بھی ان کی پرفارمنس کے گن گا رہے ہیں ، اس موقع پر وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا

کہ اس نوجوان کی بیٹنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، اور مجھے یقین ہے یہ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر بن جائیں گے ، اور جس بہادری اور پختہ یقین سے انھوں نے میچ جتوایا ، تو میرے خیال سے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے مین آف دی میچ شاداب خان کی جگہ نسیم شاہ کو ملنا چاہیے تھا ، کیونکہ اگر وہ دو چھکے نہ مارتے تو پاکستان کسی بھی طرح سے میچ نہیں جیت سکتا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے