آصف علی کیساتھ بدتمیزی پر شعب اختر نے افغان پلئرز کو آرے ہاتھوں لے لیا

آج کے پاک افغان میچ کے بعد سابق لیجنڈری باولر شعیب اختر نے اپنے وی لاگ میں آصف علی کو آوٹ کرنے کےبعد ان کیساتھ بدسلوک اور دھکے مارنے پر افغان پلئرز کو کھری کھری سنادیں ، اور انھوں نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ آج ایک پٹھان (نسیم شاہ) نے دوسرے پٹھان ( فضل الحق فاروقی ) کو چھکوں کی شکل میں پھینٹی لگادی ہے

شعیب بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت پیار کرنے والی قوم ہیں ہم آپ لوگوں کو بھائی سمجھتے ہیں آپ کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں اور ہر معاملے پر آپ کو سپورٹ بھی کرتے آئے ہیں ، لیکن آپ لوگ الٹا ہمارے ساتھ ایسا سلوک کررہے ہو جیسے کوئی اور دوسرا ملک بھی نہ کرے ، آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد آپ دھکے مار رہے ، بُرا بھلا کہا جارہا

ان کا آخر میں کہنا تھا کہ آپ کرکٹ کو ضرور انجوائے کرو اپنا جوش بھی دیکھاؤ مگر بدتمیزی نہ کرو ، اور وہ بھی اس بندے کیساتھ جس نے آپ کو کچھ بھی نہیں کہا ، آپ لوگوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے اوپر والے نے آپ کو سزا دی ہے ، اور ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان سے چھکا مروا کر ، سب کے سامنے اچھے سے ذلیل کردیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے