افغان شائقین کی میچ ختم ہونے کے بعد توڑ پھوڑ اور حملہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے آج کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اور ممکنہ طور پر اسکا مقابلہ سری لنکا سے ہوسکتا ہے۔ میچ کے دوران آصف علی اور افغان باؤلر فرید احمد کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی ۔

تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر قرمی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں پاکستان کی جیت کے بعد افغان شائقین کی شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ منظر عام پر آئی ہےویڈیوز میں افغان شائقین کو کرسیاں توڑتے اور دوسری طرف کھڑے پاکستانی شائقین پر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں افغان شائقین کو پاکستانی شائقین پر کرسیوں سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں میچ ہارنے کے بعد افغان شائقین پاکستانی شائقین سے الجھتے رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے