اج کے میچ میں آخری اوور کی پہلی دو بالز پر دو چھکے مارنے والے نسیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے آج کے چھکوں کے بعد تو لوگ بھول ہی گئے ہیں میں بھی ایک باولر ہوں ، جب میں بیٹنگ پر آیا تو پر امید تھا کہ میں بھی چھکے لگا سکتا ہوں ، کیونکہ ہمیں اس کی بھی پریکٹس کروائی جاتی ہے

اور پھر میں نے خود پر یقین رکھا اور اپنا سو فیصد دیکھاتے ہوئے کامیابی سے شاٹس لگا لی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میچ میری پوری لائف میں یادگار رہے گا ،
یہاں یہ بات بتانا ضرور ہے کہ جب پاکستانی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے اور 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تو کوئی بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ پاکستان اب یہ میچ جیت سکتا ہے
مگر نسیم شاہ نے افغانی باولر فضل حق کو شروع کی دو گیندوں پر چھکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا