افغان بالر نے آصف علی کو آؤٹ کر کے ایسا کیا بولا جو آصف نے بلا اٹھا لیا؟

افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد اگرچہ پاکستان جیت گیا لیکن افغان کھلاڑیوں کا جارہانہ روایہ بھی دیکھنے کو ملا۔ آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد جب وہ پویلین واپس جانے لگے تو افغان باؤلر نے پیچھے سے کوئی بہت غلط بات بولی جس پر آصف علی نے افغان فاسٹ بولر فرید احمد کو کرارا جواب دیا۔ افغانستان کے کھلاڑی نے آوٹ کیا کیا وہ بہت ہی بُری حرکتوں پر اتر آئے ، لیکن اس کے بعد نسیم شاہ نے انہیں ان کی اوقات یاد دلادی۔

افغان کھلاڑیوں کو بیچ بچاو کروانے کی بجائے الٹا آصف علی کو ہی دھکے مارنا شروع کر دیا۔ آخری چھکے نے افغانستان کے کھلاڑیوں کے چھکے چھڑا لیے تھے۔ جس کے بعد نسیم شاہ نے بھی اس انداز میں جواب دیا کہ افغان کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔جس کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، اور لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ کرکٹ کو دل پر نہیں لینا چاہیے ، اگر افغانستان کا یہی رویہ رہا تو یہ ان کی کرکٹ کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے