آج کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، جس کے بعد سے انڈیا کے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کے بہت مشکل چانسسز نظر آرہے ہیں ۔مگر پھر بھی بھارتی کپتان حیران کن طور پر پرامید ہیں ، میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں روہت شرم کا کہنا تھا کہ سپر فور مرحلے کے بعد پاکستان کیساتھ فائنل میں مقابلے کیلئے پرامید ہوں
روہت کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی میچ ہارتے ہیں تو بڑی گڑ بڑ لگتی ہے ، مگر آج شکست کھانے کے بعد بھی ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت خوشگوار ہے ، ہمارے پلئیرز دنیا کے ٹاپ کے پلئرز ہیں جن میں ہر طرح کی قابلیت ہے ، ہم سوشل میڈیا کی پرواہ نہین کرتے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے آخر میں ارشدیپ سنگھ سے جو کیچ ڈراپ ہوا تھا اس کے بعد سے وہ شدید دباؤ کا شکار ہیں اور میں نے بطور کپتان ان کو نارمل رکھنے کی اپنی پوری کوشش بھی کی ہے ، پھر صحافی نے ان سے ایشیا کپ کے فائنل کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا ہی فائنل ہوگا آپ اس کی بالکل فکر نہ کریں