عمر گل نے بتادیا وہ ایشیا کپ میں پاکستان یا افغانستان میں سے کس کو سپورٹ کریں گے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیا کپ 2022 میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو افغانستان کی باؤلنگ کو بہتر بنانے پر سہراہا جارہا ہے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں کل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ کے فائنل میں جگہ کے لیے کوشاں ہیں۔

اہم کھیل سے قبل، افغان باؤلنگ کوچ نے اپنے کردار کے بارے میں کھل کر کہا کہ انہوں نے 20 سال سے زیادہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ گزارے ہیں لیکن انہیں اس ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے جس کے لیے وہ اس وقت بطور کوچ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان کی قومی ٹیم کے لیے اپنی کوچنگ خدمات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں گل نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے کہے گا تو وہ ہمیشہ کوچنگ کے لیے دستیاب ہوں گے، تاہم ان کی موجودہ ڈیوٹی افغانستان کے ساتھ ہے۔

محمد نبی کی قیادت میں ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے، اس نے باؤلنگ یونٹ میں بہتری کی بدولت پہلے میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے اور پھر بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے