ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دیکھانے والے محمد رضوان کے سر پر ایک بار پھرانجرڈ ہونے کے بادل مڈلانے لگے ہیں ، گزشتہ روز میچ ختم ہونے کے بعد محمد رضوان کو ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین ہوا ، جس کی رپورٹ آج تو موصول نہیں ہوئی ،
ڈاکٹروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ منگل یعنی کل محمد رضوان کی تفصیلی رپورٹ سامنے آجائے گی ، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ ایشیا کپ میں مزید کھیل سکے گے یا نہیں ۔
ایشیا کپ میں محمد رضوان سے پہلے معتدد پاکستان کھلاڑی انجری کا شکار ہوچکے ہیں جس میں پیسر شاہین آفریدی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں ، اس کے بعد جب ایونٹ کا آغاز ہوا تو فاسٹ باولر محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوچکے ہیں اور اب رضوان پر انجری کی تلوار لٹک رہی ہے
اسپورٹس ویب کے مطابق ایشیا کپ میں رضوان کی عدم موجودگی میں پاکستان کے پاس کوئی ماہر وکٹ کیپر کوئی بھی موجود نہیں ہے۔ رضوان کی غیر موجودگی میں خوشدل شاہ یا فخر زمان سے وکٹ کیپنگ کروائی جاسکتی ہے تاہم یہ دونوں ریگولر وکٹ کیپر نہیں ہیں۔
رضوان کے بعد پاکستانی ٹیم میں وکٹ کیپنگ کے لیے دوسری پسند محمد حارث ہیں جو پاکستان کے دورہ ہالینڈ کے دوران ٹیم کے ساتھ تھے تاہم ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے دبئی میں موجود نہیں ہیں۔
