رضوان اور نواز نے تو عمدہ پرفارمنس دیکھائی مگر جیت کا اصل سہرا اس کھلاڑی کو جاتا ہے ، بابراعظم

کل کے بھارت پاکستان میچ میں سب نواز اور محمد رضوان کی بات کررہے مگر حقیقت میں جیت اس کھلاڑی کیوجہ سے ممکن ہوئی ، بابراعظم
ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کا دوسری مرتبہ ٹاکر بھی سنسنی سے بھرا ہوا تھا ۔ میچ کے آخری اوور تک سمجھ نہیں آرہی تھی کہ جیت کس ٹیم کے نام لکھی جائے گی پاکستان یا بھارت
پاکستان اور انڈیا کے مابین دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی مگر میڈیا پر سب سے زیادہ تعریف نواز اور رضوان کی پرفارمنس کی جارہی ہے رضوان کو ٹخنے کی انجری تھی مگر پھر بھی وہ جی جان کر میدان میں اترے تھے ، سب سے زیادہ نواز نے انڈین ٹیم کو تگنی کا ناچ نچایا تھا جنھوں نے صرف 20 بالز پر 42 رنز کی شاندار بلے بازی کرکے میچ کا پانسہ یکسر پلٹ دیا تھا

نواز نے توشاندار کارکردگی دیکھائی ہی تھی مگر آصف علی نے میچ کے آخری مرحلے میں مخالف ٹیم کو دن میں تارے دیکھا دیے ، اور صرف 8 بالز پر 16 رنز اسکور کیے ، جس میں ایک 6 اور دو 4 رنز شامل تھے ۔ بابراعظم نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ نواز اور رضوان نے تو اچھا کھیلا ہی مگر ہم آصف علی کی میچ کے سنسنی خیز مرحلے میں زبردستی بلے باز کو بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ اور ان کا بھی پاکستان کی جیت میں بڑا حصہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے