پاک بھارت کل کے میچ سے قبل بھارت کا اہم باولر بیمار ہوگیا ، شرکت مشکوک

آج پاکستان کے پیسر دھانی کے حوالے سے خبر ملی کہ وہ انجری کے باعث کل کے میچ میں حصہ نہیں لے رہے وہیں دوسری جانب انڈین پیسر کے حؤالے سے بھی افسوس ناک خبر سامنے آگئی ہے

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر اوپش خان بخار اور فلو کا شکار ہوگئے ہیں اور تقریباً دو دن

سے وہ نہ پریکٹس کرنے آئے اور نہ اپنے کمرے سے باہر نکلے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کی روشنی میں بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی بورڈ کی میڈیکل ٹیم مسلسل ان سے رابطے میں ہیں اور ان کی ہر طرح سے دیکھ بھال ہوریی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کل کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان اور بھارت کے مابین بروز پیر سپر فلور مرحلے کا میچ کھیلا جارہا ہے ۔ اس میچ سے قبل آج محمد وسیم جونیر بھی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے