بابراعظم 2 میچوں میں ٹھیک آؤٹ ہوا ، ورنہ اسکو نظر لگ جاتی ، محمد رضوان

کل ہانگ کانگ میچ کے بعد محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم پہلے میچ میں بھارت اور کل کے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف بہت جلد آؤٹ ہوگئے تھے جو کہ بہت ہی اچھا تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ اور دبئی کی وکٹ اتنی تیز نہیں ہوتی ،تبھی پاور پلے میں اسکور زیادہ نہیں بن پاتا ۔ بیٹنگ کی کنڈیشن بہتر تھی اس لئے شروع میں محتاط ہوکر کھیلنا پڑتا ہے تاکہ وکٹیں نہ گرجائیں

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ بہت پریشر والا ہوتا ہے ، ایسا سمجھیں کہ فائنل میچ ہی لگتا ہے ، ہم لوگ تو مذاق میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر انڈیا اور پاکستان فائنل میں آگئے تو یہ سیریز بیسٹ آف تھری ہوگی ،
وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے کہا کہ میں گیم میں ہر چیز کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہواں ۔ کرکٹ ایک ہی طرح ہے، اگر اس کو سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے اور کھیل کے دوران کریمپ کسی بھی کھلاڑی کو آسکتے ہیں ، اس میں فٹنس ایشو والی کوئی بات نہیں ہمارا میڈیا اسٹاف بہت محنت اور سمجھداری سے اپنا کام کرتا ہے

اس موقع پر رضوان نے زخمی ورلڈ کلاس باؤلر شاہین کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان میں سے کوئی بھی باؤلر شاہین کا نقصان پورا نہیں کر سکتا لیکن ہمیں نسیم شاہ کی صورت میں ایک اور شاہین شاہ آفریدی مل سکتا ہے۔ محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، وہ صرف دو میچوں میں آؤٹ ہوئے ہیں۔ میں ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے