کل پاکستان بمقابلہ ہالینڈ کے میچ سے پہلے مختلف کرکٹ ایکسپرٹس کی جانب سے یہ رائے سامنے آرہی تھی کہ ہالینڈ کی ٹیم پاکستان کو سرپرائز کرسکتی ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ ہالینڈ نے پاکستان میچ سے پہلے انڈیا سے میچ کھیلا تھا ، ہالینڈ وہ میچ جیت تو گیا تھا مگر انھوں نے بھارت کے خلاف 152 رنز بنائے تھے اور بھارت کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا تھا
مگر پاکستان کے خلاف ہالینڈ کے حوالے سے کی گئی زیادہ تر رائے غلط ثابت ہوئی اور پاکستان نے ٹی ٹونٹی میں ان کے خلاف اپنی سب سے بڑی فتح اپنے نام کی ، پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 194 رنز کا ہدف دیا تھا ، اور جب ہالینڈ کی بیٹنگ آئی تو پوری ٹیم ہی 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، اور پاکستان نے کل کا میچ 155 کے بڑے مارجن سے اپنے نام کیا

اور یہ پاکستان کرکٹ کی 70 سالہ تاریخ میں پہلئ مرتبہ ہوا ہے کہ پوری کی پوری مخالف ٹیم کو 64 بالز کے اندر آؤٹ کیا ہوا
اس سے پہلے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرایا تھا، 155 رنز کی فتح مجموعی
طور پر کسی بھی ٹیم کی جیت کا 9واں بڑا مارجن ہے۔اب ٹی ٹونٹی میں نواں کم ترین اسکو کا ریکارڈ اب ہانگ کانگ کا 38 رنز تمام کھلاڑی آؤٹ ہے