شان مسعود کی نمبر 4 پر ایک اور وننگ ففٹی ۔۔ دنیا کو آج 360 شاٹس بھی دیکھا دی

شان مسعود اس وقت نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے میں مصروف ہیں اور تقریباً ہر میچ میں وہ عمدہ پرفارمنس دیکھا رہے ہیں ، مگر دوسری جانب سلیکٹرز کی جانب سے مسلسل ان کو نظرانداز کیا جارہا ہے ، حالیہ دنوں میں چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی شان مسعود کی مڈل آڈر میں جگہ نہیں بنتی ، ان کو اپنی گیم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

جبکہ شان مسعود نیشنل ٹی 20 کپ سے پہلے انگلینڈ میں ڈربی شائر کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بھی حصہ لے چکے ہیں ، جہاں انھوں نے 150 کے اسٹرائیک ریٹ اور 45 کی ایورج سے 550 رنز بنائے تھے ، شان مسعود مسلسل اپنی عمدہ بلے بازی سے سلیکٹرز کو جھنجوڑ رہے ہیں مگر دوسری جانب سلیکٹرز ان کی کارکردگی سے مطمن نظر نہیں آتے

آج کے نیشنل کپ کے میچ میں شان مسعود نے 36 گیندوں پر 54 رنز کی دھوندار اننگز کھیل کر ٹیم کو میچ جتوا دیا ۔
اپنی اس شاندار اننگز میں انھوں نے 6 چوکے لگائے اور ساتھ ساتھ سٹرائیک روٹیٹ کرتے رہے جس سے باولرز کافی مشکل میں نظر آئے ، ساتھ میں انھوں نے 360 اینگل کی شاٹس کھیل کر سب کو بتادیا کہ وہ ماڈرن کرکٹ کی نئی شاٹس بھی کھیل سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے