انڈیا کے خلاف شکست کیوجہ سے بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کو انکے والد کا منہ توڑ جواب

ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کیوجہ سے بابراعظم پر تنقید کے حوالے سے ان کے والد گرامی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے ، ان کا انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کچھ ہوں کہنا تھا کہ پاکستان اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف بہترین مقابلہ کرنے کے بعد ہار گیا ، میچ بہت سنسنی خیر رہا، کوئی بات نہیں جیت ہار کھیل کا حصہ ہے اور مجھے امیچ ہے اگلے سارے میچ پاکستانی ٹیم جیتے گی ۔

والر اعظم صدیقی نے بھارت کی ہار کا ذمہ بابر کو ٹھہرانے پر پاکستانی ناقدین کو سابق بھارتی کھلاڑی کوہلی کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا کہ 3 سال سے زائد وقت گزر چکا ہے مگر کوہلی سے سینچری نہیں ہوی ، لیکن بھارتی قوم وہی عزت اور احترام کا رشتہ کوہلی کے ساتھ برقرار رکھے ہوئے ہیں ، اور یہ بھی یاد رکھیں کہ ہم مسلمان قوم ہیں ، اور ہمارے دین کی بنیار اخلاقیات پر ہے اور جو فضول کی باتوں سے زہر پھیلا رہے ہیں ان کو بس یہی کہوں گا کہ خدا میرے بیٹے کو یہاں تک لایا ہے اور آگے بھی وہی خدا ہمارا ساتھ دے گا

بابراعظم کو اس مقام تک پہنچنے میں 15 سال کا ایک طویل وقت لگا ہے ، خدا ہی عزت دینے والا ہے اسی نے ہم لوگوں کو اتنی عزت دی اور آگے بھی وہ ہماری عزت کی رکھوالی کرےگا ، ساتھ میں انھوں نے اپنی پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے